پاک – زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے ٹاپ بیٹسمین اور بولرز

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز پاکستان کی تین،صفر سے کامیابی کے ساتھ ختم ہوچکی ہے۔یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ میں تھری پلس میچز کی سیریزمیں چھٹا کلین سوئپ تھا جوکہ ایک عالمی ریکارڈہے۔

اس سیریزکے دوران بننے اورٹوٹنے والے کئی ریکارڈزکی تفصیل پہلے ہی ورلڈاسپورٹس(یوٹیوب چینل) پر ملاحظہ کرچکے ہیں جبکہ زیرنظر رپورٹ میں سیریزکے ٹاپ بیٹسمینوں اور بولروں کی تفصیل بھی پیش کی جارہی ہے ۔

ٹاپ بیٹسمین

ون ڈے سیریزمیں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز پانے والے پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی رنزکی دوڑمیں سب سے آگے رہے جنہوں نے سیریزمیں کھیلی گئی اپنی دونوں اننگزمیں ففٹیاں بنائیں اور 160 سے زائد اسٹرائک ریٹ اور ساڑھے 66رنزفی اننگز کی لاجواب ایوریج سے 133رنزبنائے۔ وہ سیریز کے آخری میچ میں بیٹنگ نہ کرنے کے باوجود دوسرے کسی بھی بیٹسمین سے 30رنز آگے رہے۔

زمبابوے کے 20سالہ ویسلے مادھویر (Madhevere) 103رنزبناکر دوسرے جبکہ حیدرعلی 140سے زائد اسٹرائک ریٹ اور 50کی ایوریج سے 100رنزبناکر تیسرے نمبرپر رہے۔ حیدرعلی نے سیریزمیں سب سے زیادہ پانچ چھکے بھی لگائے جن کے بعد خوشدل شاہ تین چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہے۔

خوشدل شاہ سیریزمیں 52رنزبناکرنہ صرف بیٹنگ چارٹ پر چوتھے نمبرپر رہے بلکہ سیریزمیں سب سے تیز رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا جنہوں نے 185.71کے لاجواب اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے۔ جن کے بعد صرف بابراعظم ہی دوسرے بیٹسمین تھے جو سیریزمیں 150 سے زائد رنزبنانے میں کامیاب رہے جنہوں نے 160 سے زائد اسٹرائک ریٹ سے سیریزمیں سب سے زیادہ 133رنزبنائے۔سیریزمیں سب سے زیادہ سترہ چوکے بھی بابراعظم ہی نے لگائے جن کے بعد صرف ویسلے مادھویر ہی 10چوکوں کی حدپارکرسکے۔

اپنے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے والے حیدرعلی 140.84کے اسٹرائک ریٹ سے رنزبناکر سیریزکے تیسرے تیز تر بیٹسمین ثابت ہوئے۔

ٹاپ بولرز

پاک-زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے ٹاپ بولرز پر نگاہ ڈالیں تو کیرئیر کی پہلی سیریز کھیلنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر آٹھ وکٹیں لیکر سب سے آگے رہے جن کے بعد حارث رئوف چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور موزاربانی چار وکٹیں حاصل کرکے سیریزکے تیسرے ٹاپ وکٹ ٹیکر ثابت ہوئے۔

Check Also

مکی آرتھر کی سفارش پر پاکستانی ٹیم کا بولنگ+ ہیڈکوچ کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے اگلے متوقع کرکٹ ڈائریکٹر مکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔