پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو جرمانہ عائد

پاکستان سُپر لیگ 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی مقررہ وقت میں 20 اوور مکمل نہیں کر پائی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اوور کم کرنے پر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔