Breaking News

آسٹریلیاکے بعدشعیب اخترنے بھارتی ٹیم کی پھینٹی لگادی

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکے خلاف ایڈیلیڈٹیسٹ کے تیسرے روزاپنی ٹیسٹ تاریخ کے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئی تو سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اورماہرین نے اس پر سخت ردعمل دیا۔سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے بلکہ بھارتی ٹیم کی ہزیمت میں مزید اضافہ کرنے کی دوڑ میں وہ سب سے آگے نکل گئے۔

شعیب اختر کو ہمیشہ ہی بھارتی نوازمبصرکہاجاتاہے لیکن آسٹریلیاکے خلاف 36رنزپر آل آئوٹ ہوجانے کے بعد جس اندازمیں پاکستانی پیسر نے بھارتی ٹیم کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے ،اُس سے شعیب اختر کے حوالے سے سارے ابہام دور ہوجانے چاہییں۔

شعیب اخترنے کہاکہ جب میں نے ٹی وی آن کیا تو دیکھا بھارتی ٹیم 369رنزبناچکی ہے تو سوچا اب مزا آئے گا میچ دیکھنے کا لیکن جب غور کیا تو دیکھا36اور9کے درمیان سلیشن بھی ہے یعنی 36پہ 9آئوٹ …

تنقید کی وجہ

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین اسکورپر آئوٹ ہوئی ۔یہ اُن کی تاریخ میں محض دوسرااور رواں صدی میں پہلا موقع تھا جب وہ 50سے کم اسکورپر آئوٹ ہوئے۔

شعیب اختر نے کہاکہ طنزاً دُنیا کی سب سے مضبوط بیٹنگ بھارتی لائن بھارت……اُن کا کہناتھاکہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ بھارت نے کم رنزکا پاکستانی ریکارڈتوڑدیاہے۔

شعیب اخترنے کہاکہ ہندوستان نے آسٹریلیاکے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔بھارتی ٹیم نے ایساپھینٹا کھایا ہے کہ ذلیل ہوگئے ہیں۔

شعیب اختر نے کہاکہ ہیزل ووڈنے بھارتی ٹیم کو ایساپھینٹا لگایاکہ ہندوستان کو سمجھ لگ گئی ۔آسٹریلیانے بھارت کو حقیقت میں گھسیٹ گھسیٹ کے ماراہے۔اسے ہی کہتے ہیں گھسیٹ گھسیٹ کے مارنا۔

Check Also

 پاک بھارت چارملکی سیریزپر بڑی خوشخبری- رمیزراجہ کا اہم اعلان

پاکستا ن کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیزراجہ کی کوشش ہے کہ کرکٹ میں نئی جدت لائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔